QR CodeQR Code

سیاسی، مذہبی جماعتوں کے اتحاد سے ہی جمہوریت مستحکم ہو گی، ثروت قادری

15 Jan 2012 11:05

اسلام ٹائمز:مرکز اہلسنت پر گھوٹکی سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سنی تحریک اپنی مذہبی، سیاسی، سماجی و فلاحی عملی جدوجہد کی وجہ سے کراچی تا خیبر مضبوط نیٹ ورک رکھتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اتحاد سے ہی جمہوریت کومستحکم بنایا جاسکتا ہے ۔ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔اگر چہ موجودہ حکمران عوامی مسائل کے حل انتہا پسندی،دہشتگردی سمیت اقتصادی، معاشی بد حالی کی صورت حال کو کنٹرول کرنے میں خاطر خواہ نتائج نہیں دے سکے ہیں اس کے باوجود عوام جمہوری سسٹم کو چلتے دیکھنا چاہتے ہیں کیوں کہ عوام سمجھتے ہیں کہ جمہوریت کے تسلسل کے جاری رہنے سے بہتری ضرور آئے گی اور جمہوری قدروں کی روح کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر گھوٹکی سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سنی تحریک اپنی مذہبی، سیاسی، سماجی و فلاحی عملی جدوجہد کی وجہ سے کراچی تا خیبر مضبوط نیٹ ورک رکھتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 130383

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/130383/سیاسی-مذہبی-جماعتوں-کے-اتحاد-سے-ہی-جمہوریت-مستحکم-ہو-گی-ثروت-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org