0
Sunday 15 Jan 2012 20:23

شہادتوں کا قافلہ بم دھماکوں سے رکنے والا نہیں ہے، علامہ امین شہیدی

شہادتوں کا قافلہ بم دھماکوں سے رکنے والا نہیں ہے، علامہ امین شہیدی

اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی میں اربعین حسینی کے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ ایک دفعہ پھر اربعین حسنی کربلا کی شہادتوں، ولولے اور بیداری کا پیغام لیکر آیا ہے اور اس سرد موسم کے باوجود پاکستان کے ہر گلی کوچے میں کربلا کے ماننے والے اس وقت سڑکوں پر ہیں۔ ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ لوگ حسین ابن علی ع کی زیارت کے لئے موجود تھے۔ ایک وہ دور تھا کہ جب ننھے علی اصغر ع نے حسین ع کی ھل من ناصر کی صدا پر لبیک کہا تھا اور آج کروڑوں لوگ کربلا میں حسین ابن علی ع کے ساتھ تجدید بیعت کر رہے ہیں۔ آج حسین ع کے نام پر گھر سے نکلنا جان ہتھیلی پر رکھنا ہے۔ رپورٹیں تھیں کہ پاکستان کے مختلف حصوں میں جلوسوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ خودکش حملے اور شہادتوں کے میدان سجنے سے یہ جلوس علم نہیں رک سکتے بلکہ شہادتوں سے ہمارے ولولے مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

خانپور رحیم یار خان میں شہادتوں کی خبر ملنے ہر علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ یہ شہادتوں کا قافلہ ان بم دھماکوں سے رکنے والا نہیں ہے۔ ان شہادتوں سے مولا کے ماننے والوں کو مسرت ہوتی ہے کہ وہ ان شہادتوں کے بہانے بہتر طور پر اپنے مولا کے حضور پیش ہو سکتے ہیں۔ یہ شہادتیں ہمارے حوصلے بلند کرتی ہیں، جب بھی شہادتیں ہوتی ہیں جلوسوں میں تعداد بڑھ جاتی ہے۔ یہ شہادتیں جرات عطا کرتی ہیں اور قوموں کی زندگی کا باعث ہیں۔ یہ شہادتیں مردہ قوموں کو بیدار کرتی ہیں۔

خبر کا کوڈ : 130531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش