0
Monday 16 Jan 2012 00:10

پشاور، چہلم امام حسین علیہ السلام کا مرکزی جلوس اختتام پذیر

پشاور، چہلم امام حسین علیہ السلام کا مرکزی جلوس اختتام پذیر

اسلام ٹائمز۔ چہلم امام حسین علیہ السلام کا مرکزی جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر ہو گیا، شبیہہ علم و ذوالجناح کا جلوس امام بارگاہ اخون آباد سے نماز ظہرین کے بعد برآمد ہوا اور کوہاٹی چوک، کوچہ رسالدار، قصہ خوانی بازار، پیپل منڈی، چڑی کوبان اور کوچی بازار سے ہوتا ہوا کوچہ رسالدار پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداران امام حسین علیہ السلام نے شرکت کی اور سینہ زنی و زنجیر زنی بھی کی، مختلف نوحہ خواں سنگتیں تمام راستے نوحہ خوانی میں مصروف رہیں اور شہدائے کربلا و اسیران شام کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

جلوس کی برآمدگی سے قبل علامہ علی سرور سرحدی اور علامہ ارشاد حسین خلیلی نے مجالس عزاء سے خطاب کے دوران مقصد امام حسین علیہ السلام اور آل رسول ص کی لازوال قربانیوں پر تفصیلی رشنی ڈالی، جلوس کی سیکورٹی کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے، اور تمام داخلی راستوں سے جامعہ تلاشی کے بعد ہی لوگوں کو جلوس میں داخل ہونے دیا جا رہا تھا، جلوس کی حفاظت کیلئے پولیس، پاک فوج اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکاروں کے علاوہ امامیہ سکائوٹس، مختار فورس اور امامیہ فورس کے رضا کار بھی فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

خبر کا کوڈ : 130603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش