0
Monday 16 Jan 2012 00:19

بلوچستان میں ترقیاتی عمل تیز اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جائے، صدر کی رئیسانی کو ہدایت

بلوچستان میں ترقیاتی عمل تیز اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جائے، صدر کی رئیسانی کو ہدایت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے جمعہ کو اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال اور سینٹ کے انتخابات سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، صدر مملکت نے اس موقع پر بلوچستان کی ترقی اور مسائل کے حل کے حوالے سے وفاقی حکومت کے بھرپور اور مثبت تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے وزیراعلٰی بلوچستان کو صوبے میں ترقیاتی عمل کی رفتار کو مزید تیز کرنے اور امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلٰی نے اس موقع پر جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام اور ملک کی سیاسی صورتحال میں بہتری کیلئے صدر آصف علی زرداری کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ ملک میں جمہوری ادارے اسی طرح پنپتے رہیں گے اور جمہوریت کو مزید فروغ حاصل ہو گا، انہوں نے صدر کی صحت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 130605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش