QR CodeQR Code

اتحادیوں کو کسی سطح پر بھی نظرانداز نہیں کریں گے، صدر زرداری

16 Jan 2012 00:41

اسلام ٹائمز:چوہدری شجاعت نے صدر مملکت کو قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد پر مکمل حمایت کرنے کا یقین دلایا اور کہا کہ مسلم لیگ ق جمہوری نظام کا تسلسل چاہتی ہے اور ہم ہر اچھے اور برے وقت میں حکومت کا ساتھ دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری پرویز الہٰی کے ہمراہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، دوران ملاقات ملک کی سیاسی صورتحال، قومی اسمبلی میں جمہوری نظام کے حوالے سے پیش کی گئی قرارداد کے علاوہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیالات کیا گیا۔ مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو قومی اسمبلی میں حکومت کی جانب سے جمہوری نظام کے حوالے سے پیش کی گئی قرارداد پر مکمل حمایت کرنے کا یقین دلایا اور کہا کہ مسلم لیگ ق جمہوری نظام کا تسلسل چاہتی ہے اور ہم ہر اچھے اور برے وقت میں حکومت کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں بھی ق لیگ اور پیپلز پارٹی مل کر الیکشن لڑیں گی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ق لیگ کی جانب سے قرارداد کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم حکومت کے اتحادیوں کو کسی سطح پر بھی نظرانداز نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 130607

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/130607/اتحادیوں-کو-کسی-سطح-پر-بھی-نظرانداز-نہیں-کریں-گے-صدر-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org