QR CodeQR Code

مارک گراسمین کابل روانہ، طالبان کے ساتھ مصالحتی کوششوں کو آگے بڑھائیں گے

16 Jan 2012 15:33

اسلام ٹائمز:مصالحتی عمل کو قابل قبول بنانے کیلئے گراسمین خطے کی دیگر حکومتوں سے بھی مشاورت کریں گے، تاہم دوحہ میں ان کی طالبان رہنماؤں سے ملاقات کے حوالے سے واضح بیان جاری نہیں کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کابل کے دورے کیلئے امریکا سے روانہ ہونے والے خصوصی امریکی ایلچی برائے پاکستان افغانستان مارک گراسمین کے شیڈول میں دورہ پاکستان شامل نہیں ہے۔ ان کی افغانستان آمد کا مقصد طالبان کے ساتھ مصالحتی کوششوں کو مزید آگے بڑھانا ہے۔ اس دورے میں مارک گراس مین پاکستان نہیں آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق مصالحتی عمل کے اس مرحلے پر پاکستان کو شامل نہیں کیا گیا۔ 12 روزہ دورے میں وہ انقرہ، ریاض، ابوظہبی اور دوحہ بھی جائیں گے۔ وہ افغان صدر کرزئی، افغان گروپوں اور قطر کے حکام سے مشاورت کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ تنازعہ ختم کرنے کیلئے مصالحتی عمل میں افغانیوں کی بھرپور حمایت کی جائے گی۔ مصالحتی عمل کو قابل قبول بنانے کیلئے گراسمین خطے کی دیگر حکومتوں سے بھی مشاورت کریں گے، تاہم دوحہ میں ان کی طالبان رہنماؤں سے ملاقات کے حوالے سے واضح بیان جاری نہیں کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 130755

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/130755/مارک-گراسمین-کابل-روانہ-طالبان-کے-ساتھ-مصالحتی-کوششوں-کو-آگے-بڑھائیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org