0
Monday 12 Oct 2009 14:29

کیری لوگر بل پر امریکی قیادت کو تحفظات سے آگاہ کرونگا،وزیر خارجہ

کیری لوگر بل پر امریکی قیادت کو تحفظات سے آگاہ کرونگا،وزیر خارجہ
اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی امداد کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کر سکتے،یہ ساڑھے سات ارب ڈالرز کا معاملہ ہے۔امریکا کے غیر معمولی دورے پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ایک اہم موڑ پر کھڑے ہیں،امریکی سسٹم کو مد نظر رکھ کر بات چیت کو آگے بڑھانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وہ صدر، وزیر اعظم، عسکری اور سیاسی قیادت کا مینڈیٹ لے کر امریکا جا رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کا مائیکرومینجمنٹ کا نہ ارادہ ہے نہ پاکستان اس کی اجازت دے گا،پاکستان کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی غربت کو
بھی سامنے رکھنا ہو گا۔ تاہم عوامی حکومت کسی قسم کی خود مختاری کا سودا نہیں کرے گی۔
 کیری لوگر بل،نامناسب زبان کے استعمال سے عوام مشتعل ہوئے،حقانی
واشنگٹن:امریکا میں پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ کیری لوگر بل میں نامناسب زبان کے استعمال نے پاکستانی عوام کو مشتعل کیا ہے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کیری لوگر بل کے حوالے سے فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا ہے،ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کی حکومت گذشتہ سال کے مقابلے میں اس سال زیادہ مستحکم ہے،ان کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری نے بھارت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانے کے لیے ہر طرح کی کوشش کی ہے۔

خبر کا کوڈ : 13077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش