0
Monday 16 Jan 2012 18:17

امریکہ و اسرائیل کی خوشنودی کیلئے پاکستان میں تشیع کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، علامہ رمضان توقیر

امریکہ و اسرائیل کی خوشنودی کیلئے پاکستان میں تشیع کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ رمضان توقیر نے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے جلوس میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکوں یا ٹارگٹ کلنگ سے عزاداری سید الشہداء علیہ السلام کو محدود نہیں کیا جا سکتا، امریکہ و اسرائیل کی خوشنودی کیلئے پاکستان میں تشیع کو نشانہ بنایا جارہا ہے، صوبائی سیکرٹریٹ پشاور سے جاری ایک مذمتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جلوس عزاء کا مقصد یزیدیت کے خلاف احتجاج اور ہر اس ظالم کے خلاف نفرت کا اظہار ہے جو کسی بے گناہ کا نا حق خون بہائے، لہذا عزاداروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنا حکومت و انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئے روز دہشت گردی کے واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت پاکستان تشیع کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، انہوں نے کہا کہ پشاور سمیت ملک بھر میں آئے روز ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کے ذریعے شیعہ عوام کا قتل عام کیا جارہا ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے، مخصوص دہشت گرد گروہ ملک کے میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملت تشیع کو ظلم کا نشانہ بنارہا ہے جبکہ حکمران سو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سکیورٹی ادارے بھی اہل تشیع کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔

علامہ رمضان توقیر نے مزید کہا کہ ایک دہشتگرد گروہ ملک کے اندر شیعان حیدر کرار کے خلاف منظم طریقے سے مختلف کارروائیوں میں ملوث ہے، جس کو حکومت میں بیٹھے کچھ افراد کی پشت پناہی حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ خانپور کے جلوس میں بم دھماکہ پنجاب حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، دھماکہ ایک منصوبہ بندی کے تحت کرا گیا جسکی ذمہ دارانہ تحقیقات کرا کے واقعے کے پس پردہ مجرموں کو قرار واقعی سزا دینا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔
خبر کا کوڈ : 130810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش