QR CodeQR Code

لاہور کی طرح راولپنڈی، ملتان اور کراچی کی کانفرنسیں بھی تاریخ ساز ہونگی، یعقوب شیخ

16 Jan 2012 21:53

اسلام ٹائمز:دفاع پاکستان کونسل کے سینئر رہنماء و تحریک حرمت رسول پاکستان کے چیف کوارڈی نیٹر نے ملتان کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو فورسز کی جارحیت اور لاکھوں مسلمانوں کے قاتل بھارت کو پسندیدہ ملک کادرجہ دینے کیخلاف ملک بھر میں تحریک جاری رکھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل کے سینئر رہنماء اور تحریک حرمت رسول پاکستان کے چیف کوارڈی نیٹر قاری محمد یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی سالمیت و خود مختاری پرحملہ ہیں، پاکستانی حدود میں گھسنے والے امریکی طیارے مار گرانے کے اعلان پر عملدر آمد کیا جائے، پاکستان کے چپے چپے کا دفاع ہمارا دینی فریضہ ہے، وہ دفاع پاکستان کانفرنس کے حوالے سے ملتان کے کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ مینار پاکستان لاہور کی طرح لیاقت باغ راولپنڈی، ملتان اور کراچی کی کانفرنسیں بھی تاریخ ساز ہونگی، کارکنان دفاع پاکستان کے حوالے سے اپنی سرگرمیاں مزید تیز کریں، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں شکست خوردہ امریکہ پاکستان کی سالمیت وخود مختاری پرحملے کررہا ہے، نیٹو فورسز کی جارحیت اور لاکھوں مسلمانوں کے قاتل بھارت کو پسندیدہ ملک کا درجہ دینے کیخلاف ملک بھر میں تحریک جاری رکھیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ و نیٹو کی سپلائی لائن کھولنا دوبارہ پاکستان پر امریکی حملوں اور دہشت گردی کو دعوت دینے کے مترادف ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 130838

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/130838/لاہور-کی-طرح-راولپنڈی-ملتان-اور-کراچی-کانفرنسیں-بھی-تاریخ-ساز-ہونگی-یعقوب-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org