QR CodeQR Code

ملتان، شہدائے کربلا کے چہلم کے حوالے سے مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ جاری

16 Jan 2012 21:36

اسلام ٹائمز:20 صفرالمطفر سے شروع ہونیوالا یہ سلسلہ عزاداری 29 صفرالمظفر کو اختتام پذیر ہوگا، اس حوالے سے ملتان میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں ملتان میں عزاداری کا سلسلہ جاری ہے، یہ سلسلہ عزاداری 20 صفر المظفر سے 29 صفرالمظفر تک جاری رہتا ہے، سانحہ خانپور کے بعد ملتان انتظامیہ نے عزاداری کے پروگرامات کے لیے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کر رکھے ہیں، صفرالمظفر کے آخری عشرے میں ملتان میں 124 مجالس عزاء برپا ہوں گی اور ملتان شہر سے چھوٹے بڑے 44 جلوس نکالے جائیں گے، صفرالمظفر کے آخری عشرے کی سب سے بڑی مجالس عزاء 28,29 صفر کو امام بارگاہ شاہ گردیز میں ہو گی اور آخری عشرے کا سب سے بڑا جلوس 29 صفرالمظفر کو اندرون شہر محلہ جھک سے برآمد ہو گا اور اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حضرت شاہ شمس تبریز پر اختتام پزیر ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 130840

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/130840/ملتان-شہدائے-کربلا-کے-چہلم-حوالے-سے-مجالس-اور-جلوسوں-کا-سلسلہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org