QR CodeQR Code

ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ 2014ء تک مکمل ہو جائے گا، حنا ربانی کھر

17 Jan 2012 10:36

اسلام ٹائمز: وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیاں اس پر اثر انداز نہیں ہوں گی چونکہ پابندیاں تیل کی درآمد پر لگائی گئی ہیں اور اس ایران پاکستان منصوبے میں ایران سے گیس کی درآمد کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران توجہ دلائو نوٹس پر وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے ایوان کو ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر اعتماد میں لیتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبے پر زور و شور سے کام جاری ہے۔ حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ 2014ء تک مکمل ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیاں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر اثر انداز نہیں ہوں گی چونکہ امریکی پابندیاں تیل کی درآمد پر لگائی گئی ہیں اور اس ایران پاکستان منصوبے میں ایران سے گیس کی درآمد کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مزید پابندیاں لگائی جاتی ہیں تو پاکستان اپنے قومی مفاد کو ترجیح دے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آغاز میں یہ منصوبہ ایران پاکستان انڈیا منصوبہ تھا لیکن امریکی مداخلت پر انڈیا اس منصوبے سے باہر ہو گیا۔ اب یہ گیس پائپ لائن کا منصوبہ ایران اور پاکستان کے درمیان ہے۔


خبر کا کوڈ: 130913

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/130913/ایران-پاکستان-گیس-پائپ-لائن-منصوبہ-2014ء-تک-مکمل-ہو-جائے-گا-حنا-ربانی-کھر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org