0
Tuesday 17 Jan 2012 13:08

پارلیمانی ڈائری، بجلی اور گیس پر اپوزیشن کی ترامیم مسترد

پارلیمانی ڈائری، بجلی اور گیس پر اپوزیشن کی ترامیم مسترد
اسلام ٹائمز۔ جمہوریت کے حق میں قرارداد پر رائے شماری کا غیر معمولی اجلاس معمول کی کارروائی سے شروع ہوا۔ قرارداد میں اللہ تعالی کی حاکمیت اعلی کی ترمیم اپوزیشن کے طرف سے پیش کی گئی جو کثرت رائے سے منظور کر لی گئی، اس موقع پر قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ حکومت ہمارا شکریہ ادا کرے کہ ہم نے انہیں اللہ یاد کروایا۔ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس ایوان کی چھت پر جو اللہ کے نام لکھے گئے ہیں یہ میرے دور میں لکھوائے گئے تھے۔ اس سے قبل اجلاس گیس اور بجلی پر تقریروں کی بھرمار کی وجہ سے دلچسپی کھو بیٹھا تھا۔

جس پر وزیراعظم نے بی بی کے دور حکومت کا ایک واقعہ سنایا کہ جب وہ اسپیکر تھے اور محترمہ بے نظیر بھٹو وزیراعظم تھیں تو انہوں نے دوران اجلاس اسپیکر یوسف رضا گیلانی کو ایک چٹ ارسال کی جس پر تحریر تھا کہ دوران اجلاس جب بورنگ تقاریر ہوتی ہیں تو میں آسمان کی طرف دیکھتی ہوں اور آسمان اور زیادہ بورنگ ہے۔ یعنی بے نظیر بھٹو کا اشارہ قومی اسمبلی ہال کی چھت کی طرف تھا جسے آگ لگنے کے بعد یوسف رضا گیلانی نے تزئین و آرائش کرواتے ہوئے اللہ کے ناموں سے سجایا۔ 

گذشتہ اجلاس میں میں شفاء انٹرنیشنل یونیورسٹی کا بل پاس کیا گیا اور اس پراجیکٹ کی بنیاد رکھنے والے ڈاکٹر ظہیر احمد کو بعد از مرگ خراج تحسین پیش کیا گیا۔ سافٹ وئیر سرٹیفیکیشن میں ریکارڈ بنانے والی پاکستانی بچی ارفع کریم اور شہدائے خانپور کے لئے قومی اسمبلی میں دعا بلندی درجات کروائی گئی۔ اجلاس میں ممبران کی ایک بڑی تعداد نے گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف آواز بلند کی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں جمہوریت کے تسلسل کے لئے قرارداد کثرت رائے سے پاس کی گئ۔ اس سے قبل اپوزیشن کی پیش کردہ ترامیم میں سے حاکمیت اعلی کے علاوہ تمام ترامیم مسترد کردی گئیں۔ اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ان ترامیم کے مسترد ہونے کا مطلب یہ ہے کہ حکومت عوام کو بجلی اور گیس نہیں دینا چاہتی اور نہ ہی سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرنا چاہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 130931
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش