QR CodeQR Code

سپریم کورٹ نے بابر اعوان کا لائسنس عارضی طور پر منسوخ کر دیا، وفاقی وزیر بنائے جانیکا امکان

17 Jan 2012 12:40

اسلام ٹائمز: بابر اعوان نے عدالت کے اس فیصلے پر صرف وَاللَّهُ خَيْرُ الرَّازِقِين کہنے پر ہی اکتفا کیا۔ بابر اعوان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں وفاقی وزیر بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے بھٹو کیس کے سلسلے میں دائر صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران بابر اعوان کا لائسنس عارضی طور پر منسوخ کر دیا ہے اور انہیں اسناد لے کر حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔ یاد رہے کہ عدالت کے فیصلے پر تضحیک آمیز روئیے کی پاداش میں ڈاکٹر بابر اعوان کا لائسنس عارضی طور پر منسوخ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر عدالت کا کہنا تھا کہ عدالت کے تقدس کو پامال کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے گا۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد سابق وفاقی وزیر قانون بھٹو ریفرنس کیس میں حکومت کی پیروی نہیں کر سکیں گے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو احکامات جاری کئے ہیں کہ صدر کو اس کیس کے لئے نیا وکیل نامزد کرنے کو کہیں۔ بابر اعوان نے عدالت کے اس فیصلے پر صرف وَاللَّهُ خَيْرُ الرَّازِقِين کہنے پر ہی اکتفا کیا۔ بابر اعوان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں وفاقی وزیر بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 130963

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/130963/سپریم-کورٹ-نے-بابر-اعوان-کا-لائسنس-عارضی-طور-پر-منسوخ-کر-دیا-وفاقی-وزیر-بنائے-جانیکا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org