0
Tuesday 17 Jan 2012 15:20

حکومت فوری طور سے مستعفی ہو جائے، جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کا مطالبہ

حکومت فوری طور سے مستعفی ہو جائے، جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ حکومت فوری طور سے مستعفی ہو جائے اور ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے، پیپلز پارٹی اور اسکے اتحادی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک کو افراتفری اور انارکی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات اسرار اللہ ایڈووکیٹ نے میاں گوجر پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر کئی افراد نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا، اسرار اللہ ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ جب حکمران خود عدالتوں کے فیصلوں کا مذاق اُڑانے لگیں تو پھر عام لوگوں سے آئین و قانون کی پاسداری اور عدالتی فیصلوں کی پابندی کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے؟ جماعت اسلامی کی سیاسی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اس موقع پر فضل دائود زئی، فضل داد اور زاہد علی شاہ نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 131047
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش