QR CodeQR Code

توہین عدالت کیس، اعتزاز وکیل مقرر، وزیراعظم کے ہمراہ سپریم کورٹ میں پیش ہونگے

18 Jan 2012 01:26

اسلام ٹائمز:سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کے الزام میں وزیراعظم کو جاری کئے گئے اظہار وجوہ کے نوٹس کیس میں اعتزاز احسن وزیراعظم کی پیروی کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے توہین عدالت کیس میں اعتزاز احسن کو اپنا وکیل مقرر کر دیا، انیس جنوری کو وزیراعظم کے ساتھ سپریم کورٹ میں پیش ہونگے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی، ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کے الزام میں وزیراعظم کو جاری کئے گئے اظہار وجوہ کے نوٹس کیس میں اعتزاز احسن وزیراعظم کی پیروی کریں گے۔ عدالت نے انیس جنوری کو وزیراعظم کو ذاتی طور پر طلب کیا ہے، بیرسٹر اعتزاز احسن وزیراعظم کے ہمراہ سپریم کورٹ میں پیش ہونگے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ممتاز قانون دان چوہدری اعتزاز احسن کو این ار او عملدرآمد کیس میں اپنا وکیل مقرر کر دیا ہے۔ اعتزاز احسن 19 جنوری کو وزیراعظم کے ہمراہ سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے اور این آر او کیس عملدرآمد کیس میں دلائل دیں گے۔ بیرسٹر اعتزاز احسن نے وزیراعظم سے ملاقات بھی کی، جس میں این آر او عمل درآ مد کیس سے متعلق اظہار وجوہ کے نوٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری جانب وزیراعظم سیکریٹریٹ کو سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کا نوٹس بھی موصول ہو گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 131197

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/131197/توہین-عدالت-کیس-اعتزاز-وکیل-مقرر-وزیراعظم-کے-ہمراہ-سپریم-کورٹ-میں-پیش-ہونگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org