QR CodeQR Code

خلائی جہاز کی تباہی میں امریکا کا ہاتھ ہو سکتا ہے، روس کا الزام

18 Jan 2012 12:04

اسلام ٹائمز: سائنٹیفک کمیٹی کے سربراہ یوری کوپٹیف نے خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ اس بات کے امکانات ہیں کہ خلائی جہاز کی تباہی امریکی ریڈار سے نکلنے والی تابکاری کے باعث ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ روس نے الزام عائد کیا ہے کہ مریخ پر بھیجے جانے والے اس کے خلائی جہاز فوبوس گرنٹ کی تباہی میں امریکا کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔ روس نے گزشتہ برس نومبر میں ایک خلائی جہاز مریخ پر تحقیقات کی غرض سے بھیجا تھا جو اتوار کے روز زمین پر گر کر تباہ ہو گیا تھا، روس کی سائنٹیفک کمیٹی کے سربراہ یوری کوپٹیف نے خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ اس بات کے امکانات ہیں کہ خلائی جہاز کی تباہی امریکی ریڈار سے نکلنے والی تابکاری کے باعث ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 131299

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/131299/خلائی-جہاز-کی-تباہی-میں-امریکا-کا-ہاتھ-ہو-سکتا-ہے-روس-الزام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org