0
Wednesday 18 Jan 2012 13:06

سعودی عرب کا اقدام دوستانہ نہیں، تیل کی کمی کو پورا کرنے کے منصوبے پر ازسرنو غور کرے، ایران

عرب ممالک امریکہ اور یورپی یونین سے تعلقات ختم کر دیں، ایران
سعودی عرب کا اقدام دوستانہ نہیں، تیل کی کمی کو پورا کرنے کے منصوبے پر ازسرنو غور کرے، ایران
اسلام ٹائمز۔ ایران نے امریکی اتحادی سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ وہ پابندیوں کی وجہ سے ایران کے تیل کی کمی کو پورا کرنے کیلئے تلافی کے منصوبے پر ازسرنو غور کرے، جبکہ ایران نے ایسے موقع پر جب اسے مغرب کے ساتھ محاذ آرائی کا سامنا ہے، مخصوص جوہری ملازمین کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے سعودی عرب سے کہا کہ وہ ایران کے تیل کی فروخت میں کمی کو پورا کرنے کے فیصلے کو واپس لے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا یہ اقدام دوستانہ نہیں ہے۔ 

ادھر صدر محمود احمدی نژاد نے گزشتہ ہفتے ایک اہم ایٹمی سائنسداں کے قتل کے بعد ایران کے تمام جوہری ورکروں کی سکیورٹی کو بڑھانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ دریں اثناء ایران نے عرب ممالک سے کہا ہے کہ وہ امریکا اور یورپی ممالک سے تعاون ختم کرتے ہوئے تیل کی پیداوار میں اضافہ نہ کریں۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک طرف امریکا اور یورپ ایران کے خام تیل کی برآمدات پر مزید پابندیاں لگانے کی تیاریوں میں ہیں تو دوسری طرف ایران نے بھی ان ممکنہ پابندیوں کا توڑ کرنے کیلئے اپنی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

 عرب ممالک امریکہ اور یورپی یونین سے تعلقات ختم کر دیں، ایران

ایران نے عرب ممالک سے کہا ہے کہ وہ امریکا اور یورپی ممالک سے تعاون ختم کرتے ہوئے تیل کی پیداوار میں اضافہ نہ کریں۔ ایک طرف امریکا اور یورپ ایران کے خام تیل کی برآمدات پر مزید پابندیاں لگانے کی تیاریوں میں ہیں تو دوسری طرف ایران نے بھی ان ممکنہ پابندیوں کا توڑ کرنے کیلئے اپنی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ ایران نے ہمسایہ عرب ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ تیل کی پیداوار میں اضافہ نہ کریں بصورت دیگر انہیں نتائج کی ذمہ داری قبول کرنا ہو گی۔ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے اجلاس میں ایرانی نمائندے کا کہنا تھا کہ عرب ممالک نے تیل کی پیداوار بڑھائی تو اسے دوست اقدام کے طور پر نہیں دیکھا جائے گا اور ایران خطے میں آبنائے ہرمز کی بندش سمیت کئی اقدام اٹھا سکتا ہے، جس کی ذمہ داری عرب ممالک پر عائد ہو گی۔ ایران اپنا پچاس فیصد تیل جاپان، چین، جنوبی کوریا اور بھارت کو فروخت کرتا ہے۔ امریکا پابندیوں کیلئے ان ممالک کی حمایت حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
خبر کا کوڈ : 131316
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش