QR CodeQR Code

مہمند ایجنسی میں صحافی کے قتل کے خلاف ملتان کے صحافیوں کا احتجاج

20 Jan 2012 17:27

اسلام ٹائمز:احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری پریس کلب ملتان اشفاق احمد نے کہا کہ مکرم خان سمیت دیگر صحافیوں کے قتل میں ملوث ذمہ داروں کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا تو صحافی راست اقدام پر مجبور ہو جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان پریس کلب کے زیر اہتمام مہمند ایجنسی میں صحافی مکرم خان کو فائرنگ کے نتیجے میں قتل کیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت ملتان پریس کلب کے جنرل سیکرٹری اشفاق احمد، نثاراعوان، ثاقب نذیر، مظہر جاوید، خالد چوہدری، جمیل قریشی اور چوہدری اجمل شہزاد درانی نے کی۔ صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے اشفاق احمد نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں پاکستان میں پہلی مرتبہ صحافی عدم تحفظ کا شکار ہیں، اُنہوں نے کہا کہ صحافیوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے جارہے، اس موقع پر مقررین نے حکومت سے صحافیوں کے جان و مال کے تحفظ اور مکرم خان، سلیم شہزاد خان اور دیگر قتل ہونے والے صحافیوں کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، اُنہوں نے مزید کہا کہ مکرم خان سمیت دیگر صحافیوں کے قتل میں ملوث ذمہ داروں کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا تو صحافی راست اقدام پر مجبور ہو جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 131648

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/131648/مہمند-ایجنسی-میں-صحافی-کے-قتل-خلاف-ملتان-صحافیوں-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org