QR CodeQR Code

پارا چنار میں بجلی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 21 گھنٹے تک پہنچ گیا، عوام کا احتجاج

21 Jan 2012 00:06

اسلام ٹائمز:احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے طویل لوڈ شیڈنگ کی مذمت کی اور کہا کہ بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث زندگی کا ہر شعبہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پارا چنار سمیت کرم ایجنسی میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 21 گھنٹے تک پہنچ گیا، طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف پارا چنار میں عمائدین علاقہ کی قیادت میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے طویل لوڈشیڈنگ کی مذمت کی اور کہا کہ بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث زندگی کا ہر شعبہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے، پارا چنار شہر کے ہزاروں مزدور مختلف کاروبار اور پیداواری مراکز بند ہونے کے باعث بے روزگار ہو کر فاقوں پر مجبور ہو چکے ہیں جبکہ ٹیوب ویلوں کی بندش سے پانی کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے کوئی قدم نہ اٹھایا گیا تو عوام سڑکوں پر نکلنے کے لئے مجبور ہو جائیں گے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ داری انتظامیہ پر ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 131816

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/131816/پارا-چنار-میں-بجلی-لوڈ-شیڈنگ-کا-دورانیہ-21-گھنٹے-تک-پہنچ-گیا-عوام-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org