0
Friday 20 Jan 2012 23:59

وزیراعظم ٹیم کے کپتان ہیں، جانتے ہیں کس کھلاڑی کو کہاں کھلانا ہے، فردوس عاشق

وزیراعظم ٹیم کے کپتان ہیں، جانتے ہیں کس کھلاڑی کو کہاں کھلانا ہے، فردوس عاشق
اسلام آباد۔ وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے سپریم کورٹ میں پیش ہو کر نئی تاریخ رقم کی، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس فروری کے پہلے ہفتہ میں ہو گا۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر اپوزیشن سے مشاورت ہو رہی ہے۔ مشترکہ اجلاس میں وار آن ٹیرر پر نیٹو اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ تعاون کی نئی شرائط طے کی جائیں گی اور سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق نامکمل ووٹرز لسٹوں پر ہونے والے انتخابات کو آئینی تحفظ دینے پر بھی مشاورت ہو گی۔ جلد فعال الیکشن کمیشن کا قیام یقینی بنا کر شفاف انتخابات کرائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عارضی سہاروں پر آئے تھے نہ کھڑے ہیں۔ منتخب پارلیمنٹ مدت پوری کرے گی۔ الزامات کی فیکٹری میں سب سے آسان کام انگلی اٹھانا ہے۔ کرپشن کسی ایک شعبہ یا معاشرے میں نہیں۔ جمہوری حکومت کے قیام سے ہی چیلنجز ساتھ چلتے رہے ہیں، مسائل کا حل حکومت کو مدت پوری کرنے دینے میں ہے۔ اتحادیوں کی مدد سے مدت پوری کر کے دوبارہ آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے اور وہ مقررہ وقت پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ٹیم کے کپتان ہیں، جانتے ہیں کس کھلاڑی کو کہاں کھلانا ہے۔ منصور اعجاز کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ کیس عدالت میں ہے انہوں نے جو جادو گری دکھانی ہے۔ دکھا دیں ہم اگر گھبراتے تو ویزہ جاری نہ کرتے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس فروری کے پہلے ہفتے میں بلانے پر اپوزیشن سے مشاورت ہو رہی ہے۔ مشترکہ اجلاس میں وار آن ٹیرر پر نیٹو اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ تعاون کی نئی شرائط طے کی جائیں گی اور نامکمل ووٹرز لسٹوں پر ہونے والے انتخابات کو سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق بنانے پر بھی مشاورت ہو گی۔ جلد فعال الیکشن کمیشن کا قیام یقینی بنا کر شفاف انتخابات کرائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ عارضی سہاروں پر آئے تھے نہ کھڑے ہیں۔ منتخب پارلیمنٹ مدت پوری کرے گی۔ الزامات کی فیکٹری میں سب سے آسان کام انگلی اٹھانا ہے۔ کرپشن کسی ایک شعبہ یا معاشرےمیں نہیں۔ جمہوری حکومت کے قیام سے ہی چیلنجز ساتھ چلتے رہے ہیں، مسائل کا حل حکومت کو مدت پوری کرنے دینے میں ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کی مدد سے مدت پوری کر کے دوبارہ اقتدار میں آئیں گے، ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے اور وہ مقررہ وقت پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ٹیم کے کپتان ہیں، جانتے ہیں کس کھلاڑی کو کہاں کھلانا ہے۔ منصور اعجاز کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ کیس عدالت میں ہے انہوں نے جو جادو گری دکھانی ہے، دکھا دیں ہم اگر گھبراتے تو ویزہ جاری نہ کرتے۔
خبر کا کوڈ : 131878
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش