0
Saturday 21 Jan 2012 22:25

علامہ ساجد نقوی کا معروف ذاکر اہل بیت ع سید صابر حسین شاہ بہل کے انتقال پر اظہار افسوس

علامہ ساجد نقوی کا معروف ذاکر اہل بیت ع سید صابر حسین شاہ بہل کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ملک کے معروف ذاکر اہل بیت ع سید صابر حسین شاہ بہل کے انتقال پرملال پر دلی تعزیت و تسلیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ مرحوم کے پسران کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ یہ خبر ہمارے لئے انتہائی رنج و غم کا باعث بنی کہ ذاکر اہل بیت ع سید صابر حسین شاہ صاحب آف بہل اس دار فانی سے انتقال کر گئے ہیں۔ مدحت اہل بیت ع اور ذکر محمد و آل محمد ص میں مرحوم کی زندگی کا ایک طویل عرصہ گزرا، ان کا مخصوص انداز گفتگو لوگوں کو ہمیشہ یاد رہے گا۔ اس سنگین سانحہ پر تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ بلاشبہ یہ سانحہ آپ اور دیگر اہل خانہ کے لئے ناقابل تلافی نقصان کا سبب ہے، لیکن مشیت ایزدی پر صبر لازم بھی ہے اور ناگزیر بھی۔ ہماری دعا ہے کہ خداوند کریم مرحوم کو جوار سید الشہداء ع میں جگہ دے اور آپ اور دیگر سوگواروں کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔ 
خبر کا کوڈ : 132064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش