QR CodeQR Code

بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر لارجر بینچ بنائیں گے، افتخار محمد چوہدری

21 Jan 2012 23:31

اسلام ٹائمز:جمعہ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ چیف سیکرٹری اور ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان پیش ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں لارجر بینچ بنایا جائے گا۔ عدالت نے امن و امان کی بہتری کیلئے آئی بی کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ واپس کر دی اور ہدایت کی ہے کہ رپورٹ سمری کی صورت میں‌ پیش کی جائے۔ جمعہ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ چیف سیکرٹری اور ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان پیش ہوئے، چیف سیکرٹری کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی، ایڈووکیٹ جنرل نے ایک ماہ کی مہلت دینے کی استدعا کی۔ آئی بی، اسپیشل برانچ کی جانب سے بھی رپورٹیں جمع کرائی گئیں، تاہم عدالت نے ہدایت کی کہ یہ رپورٹیں پیپرز بکس کی صورت میں پیش کی جائیں۔ مزید سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی گئی، جبکہ چیف جسٹس نے کہا کہ بلوچستان کی صورتحال پر لارجر بنچ بنایا جائے گا اور ہو سکتا ہے کہ ہم سماعت بھی کوئٹہ جا کر کریں۔


خبر کا کوڈ: 132077

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/132077/بلوچستان-میں-امن-امان-کی-صورتحال-پر-لارجر-بینچ-بنائیں-گے-افتخار-محمد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org