QR CodeQR Code

امریکا کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات رکھیں گے، فیصل کریم کنڈی

22 Jan 2012 01:21

اسلام ٹائمز: ٹانک پریس کلب میں عمائدین علاقہ سے خطاب کے دوران ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ٹانک کی پسماندگی دور کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کا ر لائے جائیں گے، الیکشن میں کئے گئے وعدے پورے کر دئیے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی نے ٹانک میں علاقہ عمائدین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امریکہ کے ساتھ صرف برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتی ہے، اس کے علاوہ تعلقات نہیں رکھ سکتے۔ ٹانک پریس کلب میں عمائدین علاقہ سے خطاب کے دوران ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کر یم کنڈی نے کہا کہ ٹانک کی پسماندگی دور کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کا ر لائے جائیں گے، یہاں کے 28 ہزار افراد میں بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ تقسیم کئے گئے ہیں، الیکشن میں کئے گئے وعدے پورے کر دئیے گئے ہیں۔ ٹانک میں جلد سوئی گیس گھر گھر تک پہنچائی جائے گی۔ حکومت امریکہ کے ساتھ صرف برابری کی سطح پر تعلقات چاہتی ہے، اس کے علاوہ تعلقات نہیں رکھ سکتے۔ سرائیکی صوبہ کے لیے کوشاں ہیں، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کو زبردستی نہیں ریفرنڈم کے ذریعے سرائیکی صوبے میں شامل کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 132180

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/132180/امریکا-کے-ساتھ-برابری-کی-سطح-پر-تعلقات-رکھیں-گے-فیصل-کریم-کنڈی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org