0
Sunday 22 Jan 2012 01:44

طالبان سے مذاکرات، افغان حکومت کی مدد کیلئے تیار ہیں، مارک گراسمین

طالبان سے مذاکرات، افغان حکومت کی مدد کیلئے تیار ہیں، مارک گراسمین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے مارک گراسمین بھارت کے دورے کے بعد افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق مارک گراسمین اپنے دورے کے دوران افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا افغانستان کی سربراہی میں طالبان سے ہونے والے مذاکرات میں ہر قسم کی مدد دینے کے لیے تیار ہے اور صدر کرزئی کے ساتھ ملاقات میں طالبان سے امن بات چیت کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔ دوسری طرف واشنگٹن میں امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اگر صدر کرزئی طالبان سے مذاکرات پر اتفاق کر لیتے ہیں تو مذاکرت چند ہفتے میں شروع ہو سکتے ہیں۔ مارک گراسمین نئی دہلی سے کابل پہنچے ہیں، جہاں انہوں نے بھارتی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات کی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی خصوصی نمائندہ خطے کے دورے کے دوران پاکستان بھی آنا چاہتے تھے، لیکن اسلام آباد کی طرف سے اجازت نہ ملنے پر انہوں نے پاکستان کو دورہ ملتوی کر دیا ہے۔
  
دیگر ذرائع کے مطابق امريکا کے خصوصي نمائندے برائے جنوبي ايشيا مارک گراسمين طالبان سے مذاکرات کا جائزہ لينے کيلئے افغانستان پہنچ گئے ہيں، جہاں وہ افغان صدر حامد کرزئي سے بھي ملاقات کريں گے۔ ايک بيان ميں مارک گراسمين کا کہنا تھا کہ امريکا افغان مصالحتي عمل کا پرامن حل چاہتا ہے اور اس کے ليے وہ ہر طرح کي معاونت دينے کو تيار ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کے ليے وہ صدر حامد کرزئي سے ملاقات کريں گے اور آگے کے معاملات طے کريں گے۔ مارک گراسمين طالبان کے قطر ميں آفس کھولنے کے اعلان کے بعد جنوبي ايشيا کا دورہ کر رہے ہيں۔ کابل کے دورے کے دوران وہ صدر حامد کرزئي سے ملاقات ميں اس خدشے پر بات کريں گے کہ قطر مذاکرات ميں افغانستان کو سائيڈ لائن کيا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 132188
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش