0
Sunday 22 Jan 2012 03:13

حامد کاظمی اور راؤ شکیل کے خلاف ضمنی چالان عدالت میں پیش

حامد کاظمی اور راؤ شکیل کے خلاف ضمنی چالان عدالت میں پیش
اسلام ٹائمز۔ سپیشل جج اینٹی کر پشن میاں خالد شبیر کے روبرو حج کرپشن کیس میں ایف آئی اے نے سابق وفاقی وزیرحج حامد سعید کاظمی اور سابق ڈی جی حج راو شکیل سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ضمنی چالان عدالت میں پیش کر دیا ہے جبکہ حامد سعید کاظمی کے وکیل کی جانب سے فرد جرم عائد ہونے سے قبل ضمنی چالان پیش کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ فرد جرم سے قبل ملزمان کو چالان کی نقول پیش کی جائیں عدالت نے ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کرنے کی ہدائیت جاری کرتے ہوئے سماعت 14فروری تک ملتوی کر دی اس موقع پر سابق ڈی جی حج رائو شکیل نے بھی اپنی تنخواہ کا منجمد شدہ اکاؤنٹ بحال کرنے کے لئے عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے جس پر ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا گیا ہے۔

ہفتہ کے روز سماعت کے موقع پر ایف آئی اے کی جانب سے ضمنی چالان پیش کرنے پر حامد سعید کاظمی کے وکیل سردار نصیر نے موقف اختیار کیا کہ ضمنی چالان فرد جرم سے قبل پیش کیا گیا ہے لہٰذا عدالت ابھی فرد جرم عائد کرنے سے قبل ملزمان کو چالان کی نقول پیش کرے جس پر عدالت نے رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزمان کو نقول فراہم کی جائیں دریں اثناء سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حامد سعید کاظمی نے کہا کہ میرے خلاف کوئی دستاویزی ثبوت نہ ہے اور مجھ پر الزام لگانے والے خود جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں میرے خلاف ایف آئی کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹس تعصب پر مبنی اور انتہائی زہر آلود ہیں تاہم پہلے مرحلے میں میرے اکاؤنٹ کی بحالی ہی میری بے گناہی کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ ابھی ایک اکاؤنٹ بحال ہونا باقی ہے جس میں 5 لاکھ 37ہزار روپے موجود ہیں۔

حامد سعید کا کہنا تھا کہ یہ رقم میرے مریدین نے میرے اکائونٹ میں منتقل کی تھی جس کے لئے میریے مریدین بڑی تعداد میں بیان حلفی عدالت میں جمع کرائیں گے تاہم اس اکائونٹ کی بحالی کے لئے درخواست دائر کرنے اور تحقیقات کا حکم ہونے کے باوجود ابھی تک ایف آئی اے نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود میرے دانتوں کا معائنہ ابھی تک نہیں کرایا گیا جس سے میں چائے تک نہیں پی سکتا اور تکلیف روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 132197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش