QR CodeQR Code

ترکی اسرائیل فوجی مشقوں کی منسوخی کا خیرمقدم،شام ترکی کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کرے گا

15 Oct 2009 13:56

شام نے کہا ہے کہ وہ ترکی کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کرے گا،شام نے یہ فیصلہ ترکی کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ مشترکہ فوجیں مشقیں منسوخ کرنے کے بعد کیا ہے۔شام کے تاریخی شہر حلب میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے


حلب:شام نے کہا ہے کہ وہ ترکی کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کرے گا،شام نے یہ فیصلہ ترکی کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ مشترکہ فوجیں مشقیں منسوخ کرنے کے بعد کیا ہے۔شام کے تاریخی شہر حلب میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شام کے وزیر خارجہ ولیدالمعلم نے ترکی اسرائیل کے فوجی مشقوں کی منسوخی کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ترکی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور یہ ترکی کا غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ترکی کے موقف کا بھی عکاس ہے۔حلب میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ترکی کے دس اور شام کے پندرہ وزراء نے شرکت کی ہے اور اس میں توانائی اور بجلی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ترکی اور اسرائیل نے گذشتہ سوموار کو اپنے الگ الگ بیانات میں اسی ہفتے ہونے والی طے شدہ فضائی مشقوں کی منسوخی پر کہا تھا کہ اس سے دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات اور باہمی مفادات کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔2003ء میں رجب طیب اردوگان کے بر سراقتدار آنے کے بعد سے ترکی کے ایران اور حماس کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے جبکہ دوسری جانب اس کے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات بتدریج سرد مہری کا شکار ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 13226

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/13226/ترکی-اسرائیل-فوجی-مشقوں-کی-منسوخی-کا-خیرمقدم-شام-کے-ساتھ-مشترکہ-مشقیں-کرے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org