QR CodeQR Code

پشاور یونیورسٹی، متحدہ طلباء محاذ کا پابندی کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

22 Jan 2012 22:24

اسلام ٹائمز:جامعہ پشاور کی مختلف طلباء تنظیموں نے انتظامیہ کی جانب سے فیڈریشنز پر پابندی عائد کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک شروع کرنا کا اعلان کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ طلباء محاذ پشاور یونیورسٹی نے فیڈریشنز پر پابندی عائد کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک شروع کرنا کا اعلان کر دیا، جبکہ عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، پشاور یونیورسٹی کی طلباء تنظیموں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائنریشن، پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن، انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور اسلامی جمعیت طلباء کے الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے، جس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے سیاسی سرگرمیاں میں حصہ لینے کی مشرط اجازت دی تھی، اور تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا طلباء کا آئینی اور جمہوری حق ہے، طلبہ تنظیموں کے صدور نے مطالبہ کیا کہ طلبہ تنظیموں پر پابندی کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے، بصورت دیگر اس کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 132292

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/132292/پشاور-یونیورسٹی-متحدہ-طلباء-محاذ-کا-پابندی-کیخلاف-عدالت-سے-رجوع-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org