QR CodeQR Code

ايران ہر قسم کي جارحيت کا بھرپور جواب دے گا، احمدی نژاد

23 Jan 2012 00:48

اسلام ٹائمز: غير ملکي ٹي وي چينل کو انٹرويو ميں ايراني صدر کا کہنا تھا کہ ايران ہر اس طاقت کے مقابل اپنا دفاع کرے گا جو جارحيت اور دھمکيوں کے ذريعہ اس کے حق کو سلب کرنا چاہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جوہري پروگرام پر امريکہ کي دھمکياں قابل مذمت ہيں۔


 اسلام ٹائمز۔ ايران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ايران ہر قسم کي جارحيت کا بھرپور جواب دے گا۔ ايراني ميڈيا کے مطابق غير ملکي ٹي وي چينل کو انٹرويو ميں ايراني صدر نے کہا کہ مغرب کي عائد کردہ پاپنديوں کا ملت ايران کي ترقي و پيش رفت پر کوئي اثر نہيں ہوا ہے، ايران ہر اس طاقت کے مقابل اپنا دفاع کرے گا جو جارحيت اور دھمکيوں کے ذريعہ اس کے حق کو سلب کرنا چاہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جوہري پروگرام پر امريکہ کي دھمکياں قابل مذمت ہيں اور يہ مسئلہ پوري طرح سے ايک سياسي مسئلہ ميں تبديل ہو گيا ہے، امريکہ اور اس کے حواري ايران کي ترقي و پيش رفت کو روکنے کا بہانہ تلاش کر رہے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ ايران نے اب تک آئي اے اي اے کے ساتھ سب سے زيادہ تعاون کيا ہے۔ انہوں نے آئي اے اي اے کے دہرے رويہ پر تنقيد کي اور کہا کہ ايران کي ايٹمي سرگرمياں آئي اے اي اے کی زير نگراني انجام پا رہي ہيں ليکن اس ايجنسي نے اب تک امريکہ کے ايٹمي پروگرام کے بارے ميں، جس کے پاس سب سے زيادہ ايٹم بم ہيں، ايک بھي رپورٹ پيش نہيں کي۔ انہوں نے کہا کہ ايران اور علاقے کي اقوام اسرائيل کو ہرگز تسليم نہيں کريں گي اور اقوام متحدہ نے بھي صيہوني حکومت کو غاصب قرار ديا ہے۔


خبر کا کوڈ: 132328

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/132328/ايران-ہر-قسم-کي-جارحيت-کا-بھرپور-جواب-دے-گا-احمدی-نژاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org