0
Monday 23 Jan 2012 01:09

ملک کو لوٹنے والے آج اقتدار میں بیٹھے ہوئے ہیں، جاوید ہاشمی

ملک کو لوٹنے والے آج اقتدار میں بیٹھے ہوئے ہیں، جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان کو لوٹنے والے اقتدار میں بیٹھے ہیں۔ ملتان میں دانتوں کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ صورتحال انتہائی افسوسناک ہے، ملک کو ظالموں کے دانتوں سے بچانے کے لیے نوجوان ہراول دستے کا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ جاوید ہاشمی اپنا بھی احتساب کرے کیونکہ اس عمل کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحريک انصاف کے سينئر رہنما مخدوم جاويد ہاشمی نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز ايسے افراد کے دانتوں کا علاج نہ کريں جو ملک کو کھا رہے ہيں، جنرل پرويز مشرف کو تو ہرا ديا ليکن جيل کے اندر دانت کے درد نے انہيں ہرا ديا تھا۔ اس بات کا انکشاف انہوں نے ملتان ميں دانتوں کی آگاہی سے منعقدہ ايک تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کيا۔ ان کا کہنا تھا کہ 5 سال جيل کاٹنے کے بعد جب وہ باہر آئے تو کچھ اور تو نہیں بدل سکا البتہ ميرے دانت ضرور بدل گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دانتوں کے ڈاکٹر ايسے افراد کے دانتوں کا علاج نہ کريں جو ملک کو کھا رہے ہيں۔ جاويد ہاشمی کا کہنا تھا کہ يوتھ آگے بڑھے اور ملک کو بچائے جب تک يوتھ آگے نہيں بڑھے گی ملک کی حالت نہیں بدل سکتی۔
خبر کا کوڈ : 132339
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش