0
Thursday 15 Oct 2009 15:28

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے بنائے ہوئے دینی مدرسے نے اسلام کو زندہ کر دیا: آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے بنائے ہوئے دینی مدرسے نے اسلام کو زندہ کر دیا: آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی
قم میں مقیم ایک بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی نے کہا ہے کہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے مدینہ میں جو دینی مدرسہ اور علمی مرکز قائم کیا تھا وہ اسلام اور اسلامی دنیا کے زندہ ہونے کا باعث بنا۔ وہ امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے طلاب سے خطاب فرما رہے تھے۔ انہوں نے کہا: "پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیشہ اہل بیت اطہار علیھم السلام کی پیروی اور اطاعت کرنے پر زور دیا تھا اور کہا تھا کہ اگر آپ لوگ اہل بیت علیھم السلام کی طرف رجوع کریں گے تو کبھی بھی گمراہ نہیں ہوں گے، آپ لوگوں کی گمراہی اس وقت شروع ہو گی جب آپ اہل بیت علیھم السلام سے جدا ہو جائیں گے"۔ آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی نے مزید کہا: "پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ وہ افراد جو لوگوں کو اسلام کی حقیقت سے آشنا کروا سکتے ہیں اور انہیں اسلام کی طرف دعوت دے سکتے ہیں اور نیز دین اور قرآنی آیات کے حقائق سے انہیں روشناس کروا سکتے ہیں صرف اہل بیت اطہار علیھم السلام کی ذات ہے"۔ انہوں نے کہا: "وہ چیز جو سب سے زیادہ اہم ہے خود اہل بیت علیھم السلام اور انکی تعلیمات سے آشنائی ہے"۔
خبر کا کوڈ : 13235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش