0
Monday 23 Jan 2012 12:06

پاکستانی دریاﺅں سے ایک لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا ہو سکتی ہے

پاکستانی دریاﺅں سے ایک لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا ہو سکتی ہے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں دریاﺅں سے ایک لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے مواقع موجود ہیں۔ حکومت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 59 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے مقامات کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔ منگلا ڈیم رائزنگ منصوبہ، گومل زام ڈیم، ست پارہ ڈیم، خان خاور بشام ڈیم، جناح ہائیڈرو پروجیکٹ، نیلم جہلم منصوبے سمیت 10منصوبے 2015ء تک مکمل کر لئے جائیں گے۔ جس سے 1628.76میگاواٹ مزید بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔ دیامیر بھاشا ڈیم 4500میگاواٹ، بھنجی ہائیڈرو پاور پروجیکٹ 7100 میگاواٹ، کوہالہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ 1100میگاواٹ سمیت 6 مزید منصوبے مکمل ہونے سے 2020ء تک بجلی کی مجموعی ملکی پیداوار 42 ہزار میگاواٹ ہو جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ اور اس سے ملنے والے نالے، دریائے جہلم اور اس کے نالے، دریائے کنہار، دریائے نیلم اور اس کے نالے، دریائے سوات اور اس کے نالے، دریائے چترال اور اس کے نالوں پر 41 منصوبوں پر کام جاری ہے۔ جن کے مکمل ہونے سے بجلی کی مجموعی پیداوار 59 میگاواٹ تک بڑھ جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پانی کے منصوبوں کی نسبت کم مدت میں مکمل کئے جا سکتے ہیں۔ پاکستان کو فوری طور پر کم از کم 8 ہزار میگاواٹ کی اشد ضرورت ہے اس لئے سب سے بہتر، سستا اور فوری حل کوئلے سے بجلی کی پیداوار شروع کرنے میں ہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 132440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش