QR CodeQR Code

ملتان سے دو غیر ملکیوں کو بھی تاوان کیلئے اغواء کیا گیا، آئی جی پنجاب

23 Jan 2012 18:49

اسلام ٹائمز:میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی شہباز تاثیر اور امریکی شہری وارن سٹائن کی بازیابی کی کوششوں میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی متعلقہ ادارے تحقیقات کر رہے ہیں


اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس جاوید اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز تاثیر اور امریکی شہری وارن سٹائن کو اغواء کے بعد ان کی بازیابی کیلئے کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی ہے، ملتان سے دو غیر ملکیوں کو بھی تاوان کیلئے اغواء کیا گیا اور متعلقہ ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔ جاوید اقبال نے کہا کہ شہباز تاثیر اور امریکی شہری کو تاوان کیلئے اغواء کیا گیا اور ان کو علاقہ غیر میں منتقل کر دیا گیا تھا اور ابھی تک ان کی بازیابی میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تاہم وفاقی انٹیلی جنس ادارہ تمام معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور پنجاب کے متعلقہ ادارے بھی ان سے رابطوں میں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملتان میں کام کرنے والی غیر ملکی این جی اوز کے نمائندوں نے پنجاب پولیس سے سکیورٹی نہیں مانگی تھی اور اب ایسی اطلاعات ہیں کہ ان دونوں غیر ملکیوں کو تاوان کیلئے اغواء کیا گیا ہے اور متعلقہ ادارے ذمہ داروں تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 132567

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/132567/ملتان-سے-دو-غیر-ملکیوں-کو-بھی-تاوان-کیلئے-اغواء-کیا-گیا-آئی-جی-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org