QR CodeQR Code

امریکا نے کیری لوگر بل پر تمام خدشات کا جواب دے دیا،کانگریس کا وضاحتی بیان قانون کا حصہ ہو گا،شاہ محمود قریشی

16 Oct 2009 10:58

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکہ نے کیری لوگر بل پر وضاحتی بیان میں تمام خدشات کا جواب دے دیا ہے،کانگریس کا وضاحتی بیان قانون کا حصہ ہو گا،پاکستان دی جانیو الی امداد اپنی صوابدید پر خرچ کرنے کا مجاز ہو گا اور امریکہ اس عمل میں مداخلت نہیں کرے گا۔ واشنگٹن


واشنگٹن:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکہ نے کیری لوگر بل پر وضاحتی بیان میں تمام خدشات کا جواب دے دیا ہے،کانگریس کا وضاحتی بیان قانون کا حصہ ہو گا،پاکستان دی جانیو الی امداد اپنی صوابدید پر خرچ کرنے کا مجاز ہو گا اور امریکہ اس عمل میں مداخلت نہیں کرے گا۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ کیری لوگر بل کے ساتھ امریکی قانون سازوں کے جاری کردہ وضاحتی بیان کو پڑھنے کے بعد بل سے متعلق تمام خدشات اور ابہام دور ہو جائیں گے۔ بیان کو بل کے ساتھ منسلک کیا جائے گا اور یہ بھی قانون کا حصہ ہو گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بل کی متنازع شقوں میں مخاطب امریکہ کی اپنی انتظامیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشاورت میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پاکستان کو دی جانیوالی امداد اپنی صوابدید پر خرچ کرنے کا مجاز ہو گا اور امریکہ اس عمل میں مداخلت نہیں کرے گا۔ امریکی حکام کی خواہش ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مستقبل میں بھی ایسے ہی رہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی حکام نے یقین دلایا ہے کہ پاک فوج کے طریقہ کار،آپریشن اور پروموشنز پر ان کا کوئی تعلق نہیں ہے اور امریکہ پاکستانی معیشت کو بہتر کرنا چاہتا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 13270

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/13270/امریکا-نے-کیری-لوگر-بل-پر-تمام-خدشات-کا-جواب-دے-دیا-کانگریس-وضاحتی-بیان-قانون-حصہ-ہو-گا-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org