QR CodeQR Code

وزیراعظم گیلانی سے آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

24 Jan 2012 20:33

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق ملاقات میں سکیورٹی صورتحال خصوصاً افغانستان میں امن و سلامتی کے معاملات اور ان کے پاکستان پر مرتب ہونیوالے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستان کے امریکہ اور نیٹو ممالک کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل احمد شجاع پاشا نے ملاقات کی، جس میں پاک امریکہ تعلقات، ملکی سکیورٹی صورتحال اور دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں۔ وزیراعظم گیلانی، جنرل کیانی، ڈی جی آئی ایس آئی اور وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے درمیان ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات بارے کابینہ کی دفاعی کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا اور بات چیت کی گئی۔ رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور افغانستان کے مسئلے پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 132766

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/132766/وزیراعظم-گیلانی-سے-آرمی-چیف-ڈی-جی-آئی-ایس-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org