QR CodeQR Code

کوہستان، برفانی تودہ گرنے سے 5 مزدور جاں بحق

24 Jan 2012 23:39

اسلام ٹائمز:مقامی ذرائع کے مطابق دور افتادہ علاقے درہ جیجال میں کرومائٹ کی کان میں کام کرنے والے مزدور سوئے ہوئے تھے کہ برفانی تودہ ان کے شیلٹر پر آگرا، 2 زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں برفانی تودہ گرنے سے 5 مزدور جاں بحق ا ور دو زخمی ہو گئے، مقامی ذرائع کے مطابق کوہستان کے دور افتادہ علاقے درہ جیجال میں برفانی تودہ کرومائٹ کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کے شیلٹر پر اس وقت آگرا جب وہ وہاں سوئے ہوتے تھے، حادثے میں 5 مزدور ضیاء الحق، رحمت گل، سہراب، محمد نبی اور اسماعیل موقع پر جاں بحق جبکہ نعمت علی اور دلاور شدید زخمی ہو گئے، دور دراز علاقہ ہونے کی وجہ سے متعلقہ حکام اور انتظامیہ فوری طور پر نہیں پہنچ سکی، قریبی شیلٹرز میں رہائش پذیر مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائی کر کے نعشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال پہنچایا، جہاں زخمیوں کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے، رات گئے ان مزدوروں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور پولیس کو اطلاع دیدی گئی ہے تاہم ابھی تک وہاں کوئی نہیں پہنچا۔


خبر کا کوڈ: 132794

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/132794/کوہستان-برفانی-تودہ-گرنے-سے-5-مزدور-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org