0
Wednesday 25 Jan 2012 00:17

روس،شام جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ، امریکہ کو تشویش

روس،شام جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ، امریکہ کو تشویش
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے روس اور شام کے درمیان جدید طیاروں کی خریداری کے معاہدے بارے حالیہ رپورٹس پر تشویش اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ رپورٹس درست ہیں تو معاملہ روسی حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال پر کہا کہ امریکہ کو ان رپورٹس پر شدید تشویش ہے کہ روس نے شام کو 550 ملین ڈالرز مالیت کے جدید جنگی طیارے فروخت کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ اگر یہ خبریں درست ہیں تو ہمیں اس پر شدید تحفظات ہیں اور امریکی سفارتکار کا آئندہ دورہ روس کے دوران یہ معاملہ اعلٰی روسی حکام کے ساتھ اٹھائیں گے۔ واضح رہے کہ ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ روس اور شام کے درمیان طیاروں کی خرید و فروخت کا یہ معاہدہ گزشتہ ماہ دسمبر میں طے پایا تھا۔
خبر کا کوڈ : 132815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش