QR CodeQR Code

اسرائیل جنگی جرائم میں ملوث ہے،ہیومن رائٹس کونسل اقوام متحدہ

17 Oct 2009 10:58

ہیومن رائٹس کونسل نے اسرائیل کو جنگی جرائم میں ملوث ہونے سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ کی توثیق کر دی ہے اور قرارداد منظور کی ہے جس میں اسرائیل کے اس اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔فلسطین کی تجویز پر منعقد خصوصی اجلاس میں پاکستان، بھارت، چین،کیوبا،روس اور نائیجریا


اقوام متحدہ:ہیومن رائٹس کونسل نے اسرائیل کو جنگی جرائم میں ملوث ہونے سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ کی توثیق کر دی ہے اور قرارداد منظور کی ہے جس میں اسرائیل کے اس اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔فلسطین کی تجویز پر منعقد خصوصی اجلاس میں پاکستان، بھارت، چین،کیوبا،روس اور نائیجریا سمیت 25  ممالک نے گولڈاسٹون رپورٹ کی توثیق کی۔امریکا سمیت6 ریاستوں نے مخالفت کی جبکہ فرانس اور برطانیہ سمیت گیارہ ممالک غیر حاضر رہے۔ رپورٹ جنوبی افریقا کے جج رچرڈ گولڈ اسٹون نے تیار کی تھی جس میں اسرائیل اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس دونوں ہی کو جنگی جرائم میں ملوث ٹہرایا گیا تھا۔ پچھلے دسمبر سے جنوری کے درمیانی عرصے میں جنگ کے دوران اسرائیل نے ایک ہزار 3 سو ستاسی فلسطینیوں کو شہید کیا تھا جبکہ حماس کے جوابی حملوں میں 13 اسرائیلی مارے گئے تھے۔گولڈ اسٹون نے فلسطینیوں کو بربریت کا نشانہ بنانے والی اسرائیلی ریاست کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔


خبر کا کوڈ: 13285

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/13285/اسرائیل-جنگی-جرائم-میں-ملوث-ہے-ہیومن-رائٹس-کونسل-اقوام-متحدہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org