QR CodeQR Code

خطے ميں امن و استحکام ہماری خارجہ پاليسی کا اہم حصہ ہے، چينی سفير

25 Jan 2012 01:25

اسلام ٹائمز: لاہور ميں نجی يونيورسٹی کی تقريب ميں شرکت کے بعد ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے چين کے سفير کا کہنا تھا کہ پاکستان برادر ملک ہے، اس سے دوستی پائيدار بنيادوں پر استوار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چين کے سفير ليو جين کا کہنا ہے کہ خطے ميں امن، استحکام اور ترقی چين کی خارجہ پاليسی کا اہم حصہ ہے، پاکستان سے دوستی کا لازوال رشتہ ہے جسے مزيد مضبوط بنائيں گے۔ لاہور ميں نجی يونيورسٹی کی تقريب ميں شرکت کے بعد ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے چين کے سفير نے کہا کہ پاکستان برادر ملک ہے، اس سے دوستی پائيدار بنيادوں پر استوار ہے، ان کا کہنا تھا کہ لاہور پاکستان کا اہم شہر ہے اور وہ اکثر يہاں آتے رہتے ہيں، گذشتہ سال پاک چين دوستی کی 60 ويں سالگرہ منائی گئی تھی۔ ليو جين نے کہا وہ پاکستان کے اندرونی معاملات پر کچھ نہيں کہيں گے تاہم اُنہيں اميد ہے کہ پاک امريکہ تعلقات بہتر ہو جائيں گے اور ان ميں استحکام پيدا ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 132850

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/132850/خطے-ميں-امن-استحکام-ہماری-خارجہ-پاليسی-کا-اہم-حصہ-ہے-چينی-سفير

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org