0
Wednesday 25 Jan 2012 15:23

ایم ایم اے بحالی کیلئے نئے مطالبات، منور حسن سربراہی کے مطالبے سے دستبردار ہو جائیں، فضل الرحمان

ایم ایم اے بحالی کیلئے نئے مطالبات، منور حسن سربراہی کے مطالبے سے دستبردار ہو جائیں، فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے قبل از وقت شفاف انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں، لیکن مئی میں بھی انتخابی فہرستوں کا عمل مکمل ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا۔ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا وہ منصور اعجاز کے منتظر نہیں، اس کا نہ آنا اچھی بات ہے۔ انھوں نے بتایا ایم ایم اے کی بحالی کے لئے نئے نئے مطالبات سامنے آ رہے ہیں۔ پہلے ایم ایم اے بحال ہونا چاہیے اس کے بعد عہدوں کی تقیسم کا مرحلہ آتا ہے۔ انہوں نے کہا ایم ایم اے کے لئے صدر اور جنرل سیکریٹری کے عہدوں کی تقسیم اتحادی سیاست کے مطابق ہو گی۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق جمعيت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ قبل از وقت اليکشن چاہتے ہيں، کراچي ائر پورٹ پر صحافيوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ قبل از وقت اور شفاف اليکشن کے خواہش مند ہيں، انکا کہنا تھا کہ نئي کمپيوٹرائزڈ ووٹر لسٹيں مئي ميں بھي مکمل ہونے کا امکان نہيں۔ ايک سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر متحدہ مجلس عمل بحال ہوتي ہے تو پھر طے کيا جائے گا کہ اس کا صدر کون ہو گا، منور حسن کو ايم ايم اے کي سربراہي کے مطالبے سے دست بردار ہو جانا چاہيے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ منصور اعجاز کے منتظر نہيں ہيں، اگر وہ نہيں آتا تو اچھي بات ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعے کو کراچي ميں ہونے والا جلسہ تاريخي ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 132977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش