0
Wednesday 25 Jan 2012 17:27

پشاور سے گزشتہ ہفتے گرفتار ہونیوالے جرمن شہری جاسوس تھے، جرمن میڈیا کا انکشاف

پشاور سے گزشتہ ہفتے گرفتار ہونیوالے جرمن شہری جاسوس تھے، جرمن میڈیا کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ جرمنی کے جریدوں اور نیوز ایجنسیز نے انکشاف کیا ہے کہ پشاور سے گزشتہ ہفتے گرفتار ہونیوالے جرمن شہری جاسوس تھے۔ مشہور جریدے اسپیغل کے مطابق پشاور میں جرمن جاسوس ادارے کا دفتر عرصے سے کام کر رہا ہے۔ جرمنی کے مشہور جریدے اسپیغل نے جرمن سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ گزشتہ ہفتے گرفتار ہونے تینوں جرمن شہری فیڈرل انٹیلی جنس سروسز بی این ڈی کے رکن تھے۔ اسپیغل کے مطابق بی این ڈی نے ایک عرصے سے پشاور میں دفتر قائم کیا ہوا ہے۔ اسپیغل کے مطابق جرمنی کی حکومت نے بھی پاکستانی قائم مقام سفیر کو طلب کر کے جرمنی کی طرف سے تینوں شہریوں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مبینہ جرمن جاسوسوں کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد اور برلن کے درمیان کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔
 
جرمن وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر مزید وضاحتوں کی ضرورت ہے۔ جرمن اور پاکستانی سیکورٹی حلقوں میں موجود ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ تینوں گرفتار افراد جرمنی کے فارن ایجنٹ ہیں، انہیں گرفتاری کے بعد اسلام آباد میں جرمن سفارت خانے کے حوالے کر دیا گیا تھا اور انہیں اتوار کی شب ایک پرواز کے ذریعے جرمنی پہنچا دیا گیا ہے۔ ادھر پشاور پولیس کے مطابق تینوں گرفتار افراد خود کو جرمن این جی او، جی آئی زیڈ کے سٹاف اور کبھی سفارتخانے کے سٹاف ہونے کا دعوی کرتے تھے۔ تینوں جرمن شہریوں کو اتوار کے روز جرمنی روانہ کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 133016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش