QR CodeQR Code

ڈرون حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور ناقابل قبول ہیں، سلیمان بشیر

25 Jan 2012 19:36

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات پر فی الوقت کچھ کہنا قبل از وقت ہے، پارلیمنٹ کی سفارشات سامنے آنے پر پاک امریکا تعلقات کی صورتحال واضح ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر نے کہا ہے کہ ڈرون حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور ناقابل قبول ہیں۔ پاک امریکا تعلقات پر پارلیمنٹ کی سفارشات تمام اداروں کے لیے گائیڈ لائن ہوں گی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات پر فی الوقت کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ پارلیمنٹ کی سفارشات سامنے آنے پر پاک امریکا تعلقات کی صورتحال واضح ہو گی۔ سلمان بشیر کا کہنا تھا کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی میں کوئی ابہام نہیں۔ پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام چاہتا ہے اور وزیر خارجہ حنا ربانی کھر جلد کابل کا دورہ کریں گی۔


خبر کا کوڈ: 133037

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/133037/ڈرون-حملے-عالمی-قوانین-کی-خلاف-ورزی-اور-ناقابل-قبول-ہیں-سلیمان-بشیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org