QR CodeQR Code

پشاور، جے یو آئی لنڈی کوتل کے امیر قاری گل رحمان کو قتل کر دیا گیا

25 Jan 2012 21:53

اسلام ٹائمز:جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنماء اپنے حجرے سے نماز کے لئے نکلے تو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں کارکن احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) لنڈی کوتل کے امیر قاری گل رحمان کو پشاور میں قتل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق قاری گل رحمان اپنے حجرے سے نماز کے لئے نکلے تو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، انھیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے، پولیس نے واقعے کے فوری بعد کئی علاقوں میں ناکہ بندی کردی، قاتلانہ حملہ کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور سخت احتجاج کرتے ہوئے کئی مقامات پر ٹائر جلا کر اور رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک کا نظام معطل کر دیا، جے یو آئی نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 133062

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/133062/پشاور-جے-یو-آئی-لنڈی-کوتل-کے-امیر-قاری-گل-رحمان-کو-قتل-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org