QR CodeQR Code

میانوالی، پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ اور معاون شدید زخمی

25 Jan 2012 23:50

اسلام ٹائمز:ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سکھے پل کے قریب چامڑا کے مقام پر پاکستان ائیر فورس کا تربیتی طیارہ (ایف سیون) معمول کے مطابق تربیتی پرواز پر تھا کہ اچانک فنی خرابی پیدا ہونے کے باعث زمین کے ساتھ ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔


اسلام ٹائمز۔ میانوالی میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے باعث خاتون پائلٹ اور معاون شدید زخمی ہو گئے، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب میانوالی سے دو کلو میٹر دور سکھے پل کے قریب چامڑا کے مقام پر پاکستان ائیر فورس کا تربیتی طیارہ (ایف سیون) معمول کے مطابق تربیتی پرواز پر تھا کہ اچانک فنی خرابی پیدا ہونے کے باعث طیارہ زمین کے ساتھ ٹکرانے سے تباہ ہو گیا، حادثے میں خاتون پائلٹ اور معاون شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ائیر فورس کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پی اے ایف ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ترجمان پی اے ایف نے کہا ہے کہ حادثے میں فلانئگ افسر فاطمہ اور ونگ کمانڈر وقار زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 133073

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/133073/میانوالی-پاک-فضائیہ-کا-تربیتی-طیارہ-گر-کر-تباہ-پائلٹ-اور-معاون-شدید-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org