0
Thursday 26 Jan 2012 00:02

ایبٹ آباد، کان بیٹھ جانے کے باعث 10 کان کن جاں بحق

ایبٹ آباد، کان بیٹھ جانے کے باعث 10 کان کن جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد میں فاسفیٹ کی کان بیٹھ جانے سے 10 کان کن جاں بحق ہوگئے، ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کے نواحی علاقے ترنوالی میں فاسفیٹ کی کان میں مزدور کام کر رہے تھے کہ اچانک کان بیٹھ گئی، جس کے نتیجے میں کان میں کام کرنیوالے 10 مزدور دب کر جاں بحق ہو گئے، واقعہ کے بعد ریسکیو اداروں نے کارروائی کر کے کان میں دبے ہوئے 8 مزدورں کی نعشیں نکال لیں جبکہ 2 کی تلاش جاری ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کے مختلف علاقوں میں اس قسم کے واقعات پیش آچکے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے کان کنوں کے تحفظ کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 133076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش