QR CodeQR Code

تحریک انصاف چھوٹے صوبے بنانے کیلئے تحریک چلائیگی، جاوید ہاشمی

26 Jan 2012 00:14

اسلام ٹائمز:ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء کا کہنا تھا کہ پی آئی سی ادویات میں اموات پر شہباز شریف وزیر اعلیٰ کا عہدہ نہیں چھوڑتے تو کم از کم وزارت صحت سے ہی استعفیٰ دے دیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنماء مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف چھوٹے صوبے بنانے کیلئے تحریک چلائیگی، پی آئی سی ادویات میں اموات پر شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب کا عہدہ نہیں چھوڑتے تو کم از کم وزارت صحت سے ہی استعفیٰ دے دیں، ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناقص ادویات کے باعث 88 قیمتی جانیں ضائع ہونے کے باوجود پنجاب حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے، مرنے والوں کے لواحقین کی مالی معاونت کافی نہیں ہے، حکومت کو اس کی ذمہ د اری قبول کرنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی پر حملہ ہیں، حکومت اس حوالے سے اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گئی ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف چھوٹے صوبے بنانے کے حوالے سے تحریک چلائے گی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ میمو پر حقائق سامنے آنے چاہیں۔


خبر کا کوڈ: 133079

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/133079/تحریک-انصاف-چھوٹے-صوبے-بنانے-کیلئے-چلائیگی-جاوید-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org