QR CodeQR Code

خطے کی صورتحال مزید بگڑے گی، ایران پر پابندیاں ناقابل قبول ہیں، بیلا روس

26 Jan 2012 00:38

اسلام ٹائمز:بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے تیل پر یکطرفہ پابندیاں آزاد ریاستوں پر معاشی دباﺅ ڈالنے اور انہیں نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔ ایران پر پابندیوں سے خطے کی صورتحال مزید بگڑے گی جس کا اثر پوری دنیا پر پڑیگا۔


اسلام ٹائمز۔ بیلا روس کی حکومت نے یورپی یونین کی جانب سے ایران پر پابندیوں کی شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ اقدام ناقابل قبول ہے۔ بیلا روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کا یہ اقدام قابل افسوس ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے تیل پر یکطرفہ پابندیاں آزاد ریاستوں پر معاشی دباﺅ ڈالنے اور انہیں نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔ ایران پر پابندیوں سے خطے کی صورتحال مزید بگڑے گی جس کا اثر پوری دنیا پر پڑیگا۔


خبر کا کوڈ: 133082

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/133082/خطے-کی-صورتحال-مزید-بگڑے-گی-ایران-پر-پابندیاں-ناقابل-قبول-ہیں-بیلا-روس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org