0
Thursday 26 Jan 2012 00:58

کوئٹہ، ميکانگی روڈ پر دہشتگردی، انسپکٹر سميت 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ، ميکانگی روڈ پر دہشتگردی، انسپکٹر سميت 3 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں ميکانگي روڈ پر فائرنگ سے ايف آئي اے انسپکٹر سميت 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہيں۔ پوليس ذرائع کے مطابق ميکانگي روڈ پر نامعلوم افراد نے ايف آئي اے انسپکٹر کي گاڑي پر فائرنگ کر دي، جس کے نتيجے ميں انسپکٹر اپنے دو دوستوں سميت جاں بحق ہو گئے، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے ميں کامياب ہو گئے۔ پوليس نے واقعے کي تحقيقات شروع کر ديں۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں میکانگی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایف آئی اے کے انسپیکٹر سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ وسطی کے علاقے میں پیش آیا۔ جہاں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اچانک کار پر اندھادھند فائرنگ کر دی۔ جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ہزارہ قبیلے سے بتایا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے دہشتگردی کے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ عزاداری کونسل نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

 کوئٹہ میکانگی روڈ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 ہزارہ اہل تشیع شہید کر دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے کے مطابق 3 ہزارہ اہل تشیع کو میکانگی روڈ پر آج رات ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ جاں بحق افراد کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سے بعد میتوں کو کوئٹہ کے امام بارگاہ نچاری لایا جائیگا۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان، انتظامیہ کی نااہلی کی شدید مذمت، پسماندگان کو صبر کی تلقین۔
خبر کا کوڈ : 133094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش