0
Thursday 26 Jan 2012 11:09

پائپ لائن کی مرمت مکمل بلوچستان کو گیس بحال

پائپ لائن کی مرمت مکمل بلوچستان کو گیس بحال
 اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے جعفرآباد میں 2 روز قبل تباہ کی گئی گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد صوبے کے بیشتر علاقوں کی گیس بحال کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ ضلع جعفرآباد کے علاقے ملگزار میں دو روز قبل نامعلوم افراد نے 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا تھا، جس کے باعث بلوچستان کو گیس کی فراہمی بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم سوئی سدرن گیس کمپنی کے عملے نے پائپ لائن کی مرمت ہنگامی بنیادوں پر مکمل کر لی جس کے بعد صوبے کو گیس کی فراہمی بحال ہو گئی ہے۔ تاہم گیس کمپنی کے ترجمان نے کہا تھا کہ شکارپور سے کوئٹہ تک گیس پائپ لائن پیک ہونے میں 24 گھنٹے لگیں گے، اُمید ہے کہ ایک دور روز میں شہر میں ‌گیس پریشر بہتر ہوجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 133108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش