0
Thursday 26 Jan 2012 01:59

چیچہ وطنی، چہلم شہدائے کربلا، علم اور ذوالجناح کے جلوس

چیچہ وطنی، چہلم شہدائے کربلا، علم اور ذوالجناح کے جلوس
اسلام ٹائمز۔ چیچہ وطنی میں شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلہ میں علم اور ذوالجناح کے دو علیحدہ علیحدہ جلوس مرکزی امام بارگاہ اور محلہ بلال گنج سے برآمد ہوئے۔ جو جی ٹی روڈ، اوکانوالہ روڈ، ڈاکخانہ بازار اور صدر بازار فوارہ چوک سے ہوتے ہوئے چوک بلاک نمبر 4 پر اختتام پذیر ہوئے۔ اس موقع پر عزاداروں نے زنجیر زنی اور ماتمداری کی۔ 

ڈی پی او ساہیوال رانا ایاز سلیم نے ڈی ایس پی ملک اعجاز حسین اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جلوسوں کی خود نگرانی کی۔ جلوس کے راستے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں کو خاردار تاروں کے ذریعے بند کیا گیا تھا۔ جبکہ عزاداروں کو جلوس کے داخلی راستوں پر میٹل ڈیٹکٹر اور واک تھرو گیٹ میں سے گزار کر اور جامہ تلاشی کے بعد جلوس میں شامل ہونے دیا جاتا تھا۔
 
پولیس اہلکاروں کو جلوس کے راستوں میں گھروں کی چھتوں پر بھی کھڑا کیا گیا تھا اور ریسکیو 1122 کا ملہ بھی جلوس کے ہمراہ اپنے فرائض سر انجام دیتا رہا۔ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امجد جوہری نے شہدائے کربلا کے فلسفہ شہادت پر مفصل روشنی ڈالی۔
خبر کا کوڈ : 133138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش