0
Thursday 26 Jan 2012 12:30

پاکستان ایران سے گیس نہ خریدے، امریکی دخالت اور ڈکٹیشن جاری

پاکستان ایران سے گیس نہ خریدے، امریکی دخالت اور ڈکٹیشن جاری

اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن نے پاک ایران گیس منصوبے کو سبوتاژ کرنے کے تگ و دو شروع کر رکھی ہے۔ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان نولینڈ وکٹوریہ نے کہا ہے ہے کہ امریکہ دنیا کے مختلف ممالک سے رابطے میں ہے، تاکہ ایران پر ان ممالک کا انحصار ختم کیا جا سکے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ جاری بات چیت کیا نتیجہ اختیار کرے گی، اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا، لیکن ہمارے ساتھ پاکستان کے تعلقات قائم ہیں۔ برطانوی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ادارہ برائے عالمی ترقی (یو ایس ایڈ) نے پاکستان کی وزارت پٹرولیم کے ساتھ ایک میٹنگ میں مائع گیس (ایل این جی) 4.5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو دینے کی پیشکش کی ہے۔


دیگر ذرائع کے مطابق امريکا نے پاکستان کو ايران سے گيس کي خريداري روکنے کے ليے بات چيت شروع کرنے کي تصديق کي ہے۔ واشنگٹن ميں محکمہ خارجہ کي ترجمان وکٹو ريہ نولينڈ نے صحافيوں کے سوال کا جواب ديتے ہوئے کہا کہ امريکا ديگر ممالک کو ايران سے تيل کي خريداري سے باز رکھنے کے ليے عالمي سطح پر کوششيں کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھي ان ملکوں ميں شامل ہے، جن سے ايران پر انحصار کم کرنے کے ليے بات چيت ہو رہي ہے، انھوں نے اس بات کي وضاحت نہيں کي کہ پاکستان کو سستي ايل اين جي فراہم کرنے کے ليے بات چيت کن مراحل ميں ہے۔ تاہم اس سوال کے جواب ميں کہ اگر پاکستان ايران سے گيس نہ خريدے تو کيا امريکا پاکستان کو سستي گيس دلوائے گا۔ وکٹوريہ نولينڈ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات ميں تمام ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خيال جاري ہے۔ ايک برطانوي ويب سائٹ کے مطابق امريکي ادارے يو ايس ايڈ کے حکام نے وزارت پٹروليم کے عہديداروں سے بات چيت ميں عنديہ ديا ہے کہ وہ پاکستان کو تقريباّ ساڑھے چار ڈالر في ايم ايم بي ٹي يو کے نرخ پر ايل اين جي فراہم کر سکتے ہيں۔

خبر کا کوڈ : 133223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش